اسرائیلی حملے بڑھ گئے ہیں،فریقین قابو سے باہر ہو سکتے ہیں:ایران

امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی صیہونی حکومت کی اندھی حمایت اور غزہ کے عوام کے خلاف قتل عام اور نسل کشی کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے خطرناک حد تک پہنچ چکے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ کسی بھی وقت تمام فریقین کا کنٹرول ختم ہو سکتا ہے۔ ایرانی ا سٹوڈنٹس نیوز ایجنسی کے مطابق، عبداللہیان نے پریس کے سامنے یہ بیان اس وقت دیا جب وہ اقوام متحدہ میں فلسطین سے متعلق غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جا رہے تھے۔

عبداللہیان نے کہا کہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی صیہونی حکومت کی اندھی حمایت اور غزہ کے عوام کے خلاف قتل عام اور نسل کشی کی وجہ سے مغربی ایشیائی خطے کی صورتحال تمام ممالک کے لیے تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے جس سےتمام ممالک کا کنٹرول ختم ہو سکتا ہے۔


اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیل کے حملے جلد سے جلد بند ہونے چاہئیں اور غزہ تک انسانی امداد پہنچائی جانی چاہیے، ایرانی وزیر نے یاد دلایا کہ فلسطینی گروہوں کو اسرائیل کے خلاف اپنی سرزمین کے دفاع کا حق حاصل ہے اور یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی شرائط کے مطابق ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔