حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بڑھنے کے خطرات، ہندوستانی سفارتخانے کی اپنے شہریوں سے اپیل

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ لبنان میں جنگ نہیں چاہتا لیکن وہ اپنے کے پڑوسی کو پتھر کے زمانے میں واپس بھیج سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لبنان کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگ اور کئی ممالک کی جانب سے لبنان کے سفر کے خلاف ایڈوائزری جاری کرنے کے پیش نظر ہندوستانی سفارت خانے نے وہاں ہندوستانی شہریوں کو احتیاط برتنے اور بیروت میں سفارتخانے سے رابطہ میں رہنے کے لیے کہا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وہاں مقیم تمام ہندوستانی شہریوں کو احتیاط برتنے اور بیروت میں ہندوستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جرمنی، ہالینڈ، آئرلینڈ، اردن اور کناڈا نے لبنان کے سفر کے خلاف ایڈوائزری جاری کی ہے۔


وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ’’ہندوستانی سفارت خانے نے سفری ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تقریباً 2000-3000 ہندوستانی پیشہ ور رہتے اور کام کرتے ہیں۔ یہ ٹریول ایڈوائزری نہیں ہے، یہ صرف انہیں سفارتخانے سے رابطے میں رکھنے کے لیے ہے۔ یہ ایک ابھرتی ہوئی صورت حال ہے اور مکمل احتیاط برتنے کے لئے جاری کی گئی ہے۔‘‘

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ لبنان میں جنگ نہیں چاہتا لیکن یہ اس کے پڑوسی کو پتھر کے زمانے میں واپس بھیج سکتا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے بدھ کے روز کہا ’’ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم ہر صورت حال کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ حزب اللہ اچھی طرح سمجھتا ہے کہ اگر جنگ شروع ہوئی تو ہم لبنان میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔