سعودی عرب میں کورونا کے دوران آن لائن شادیوں میں 28 فی صد کا اضافہ

آن لائن میرج کنٹریکٹ سروس سعودی عرب کی وزارت انصاف کی طرف سے شروع کی گئی ہے۔ اس سروس کے تحت زوجین کو عقد نکاح کے لیے عدالت میں جانے کی ضرورت نہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

الریاض: سعودی عرب میں کرونا وبا کے دوران آن لائن شادی بیاہ اور عقد نکاح کے دستاویزات کے اندراج میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2020 سے مارچ 2021 کے دوران آن لائن شادی کے 150171 کیسز کا اندراج کیا گیا جب کہ اس کے مقابلے میں مارچ 2019 سے اپریل 2020 کے دوران 117025 آن لائن شادیوں کا اندراج کیا گیا تھا۔

آن لائن میرج کنٹریکٹ سروس سعودی عرب کی وزارت انصاف کی طرف سے شروع کی گئی ہے۔ اس سروس کے تحت زوجین کو عقد نکاح کے لیے عدالت میں جانے کی ضرورت نہیں۔ اس سروس کا مقصد مملکت میں غیر شادی شدہ مردو خواتین کے لیے شادی بیاہ کو آسان بنانا اور نکاح خواں کے سامنے نکاح سے قبل طبی جانچ کو یقینی بنانا ہے۔


خیال رہے کہ آن لائن شادی رجسٹریشن سروس کے ذریعے شادی سے متعلق تمام ضروری دستاویزات اور معلومات یا ڈیٹا مکمل طور پر وزارت انصاف کے میرج پیج پر موجود نکاح کے آن لائن فارم پر درج کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں آن لائن شادی کے اندراج میں مثبت تبدیلی اور آن لائن اندراج میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ عمل اس وقت شروع ہوتا ہے جب متعلقہ فریق چاہے شوہر ہو یا بیوی وزارت کے پورٹل میں داخل ہوگا۔اس کے بعد قریبی مجاز نکاح خواں اور مناسب تاریخ کا تعین کرے گا۔ اس کے بعد وہ اپنا ڈیٹا درج کرے گا۔ اس کے بعد پھر دوسری پارٹی کو ایک پیغام بھیجے گا تاکہ اگر ان کی طرف سے نکاح کے لیے کوئی شرط ہے تو وہ اس میں شامل کی جاسکے۔


اس کے بعد درخواست گذار کا نام ، اس کا موبائل فون اور شادی کے انعقاد کی تاریخ کے ساتھ مجاز شخص کو ایک خط بھیجا جائے گا۔ با اختیار شخص درخواست گزار کی مختص جگہ پر پہنچے گا۔ شوہر اور بیوی نکاح فارم پر دستخط کریں گے۔ اس کے سرپرست کے علاوہ گواہان کے فنگر پرنٹ ثبت کیے جاتے ہیں۔ دونوں کے گواہ دستخط کریں۔ اس موقعے پر اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ نکاح سے قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے مرد اور خاتون نے اپنا طبی معائنہ کرا لیا ہے۔ مجاز شخص کی طرف سے ڈیٹا کی تصدیق کے بعد چند منٹ کے اندر اندر شادی باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کرلی جاتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔