جنوبی لبنان میں اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کا فوجی افسر ہلاک

اکتوبر 2023 کو لبنان-اسرائیل سرحد پر اس وقت کشیدگی بڑھ گئی تھی جب حزب اللہ نے اسرائیل پر حماس کے حملے کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں اسرائیل کی طرف راکٹ فائر کئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویرآئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویرآئی اے این ایس

user

یو این آئی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کا ایک فوجی افسر مارا گیا۔لبنانی فوجی ذرائع کے مطابق حملے میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ فوجی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوب مغربی میونسپلٹی باجوریہ کی ایک مرکزی سڑک پر سفر کرنے والی ایک کار پر فضا سے زمین پر مار کرنے والے تین میزائل داغے، جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا، جس کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے ٹائر شہر میں اطالوی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے کی شناخت علی نازیہ عبدالعلی کے نام سے ہوئی ہے جو لبنان کے جنوب مغربی قصبے عیطات میں حزب اللہ کا ایک فوجی افسر تھا جو سرحدی علاقے کے مغربی سیکٹر میں سرگرم تھا۔مزید برآں، اسرائیل نے جمعہ کی رات شام اور لبنان کی سرحد پر حواش السید علی کے علاقے میں خوراک کے سامان سے لدے ٹرکوں کو نشانہ بناتے ہوئے تین حملے کیے، جس میں ایک شامی ڈرائیور زخمی ہوگیا۔


حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ اسرائیلی حملے کا صحیح وقت اور جگہ پر بڑا جواب دیں گے۔

08 اکتوبر 2023 کو لبنان-اسرائیل سرحد پر اس وقت کشیدگی بڑھ گئی تھی جب حزب اللہ نے اسرائیل پر حماس کے حملے کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں اسرائیل کی طرف راکٹ فائر کئے تھے۔ اس کے بعد اسرائیل نے جنوب مشرقی لبنان کی طرف بھاری توپ خانے سے جوابی فائرنگ کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔