اسرائیل کے فوجی ایئربیس پر حزب اللہ کا حملہ

حزب اللہ، لبنانی حکومت اور ایران نے دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے ان میں ملوث ہونے کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لبنانی تحریک حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے رامات ڈیوڈ ایئربیس پر حملہ کیا، جو اکتوبر 2023 میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد حزب اللہ کا اسرائیل میں سب سے دور افتادہ نشانہ ہے اور اس سمت میں پہلی بار میزائل داغا گیا ہے۔ الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں حزب اللہ کے بیان کے حوالے سے کہا کہ یہ لبنان کے مختلف علاقوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کا جواب ہے۔

17 اور 18 ستمبر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں مواصلاتی آلات بشمول پیجرز اور ریڈیوز، واکی ٹاکی میں دھماکہ ہوا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 37 افراد ہلاک اور 3000 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ مہلوکین میں لبنان میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی شامل ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ بیک وقت ہزاروں آلات کے پھٹنے کی وجہ کیا تھی۔


حزب اللہ، لبنانی حکومت اور ایران نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے ان میں ملوث ہونے کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریا زاخاروا نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لبنان میں جو کچھ ہوا اسے دہشت گردی کی ایک بھیانک کارروائی اور بڑے تنازعے کو بھڑکانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔