حج 2023: ’حاجیوں میں گرمی سے نڈھال ہونے کے ساڑھے 6 ہزار کیسز سامنے آئے‘

حج کے عظیم عبادت کے تمام اہم مناسک مکمل ہو چکے ہیں حجاج کرام نے شدید گرمی کے باوجود وقوف منیٰ، وقوف عرفہ، وقوف مزدلفہ اور رمی جمرات جیسے مناسک ادا کیے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

user

قومی آواز بیورو

الریاض: حج کے عظیم عبادت کے تمام اہم مناسک مکمل ہو چکے ہیں حجاج کرام نے شدید گرمی کے باوجود وقوف منیٰ، وقوف عرفہ، وقوف مزدلفہ اور رمی جمرات جیسے مناسک ادا کیے۔ سعودی عرب کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی ٹیموں نے اس دوران ساڑھے 6 ہزار حجاج کرام کی طبیعت گرمی کے باعث خراب اور نڈھال ہونے کے کیسز کو وصول کیا۔

سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کو خبردار کیا ہے کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی میں نہ آئیں اور زیادہ دیر تک قطاروں میں نہ کھڑے ہوں۔

دریں اثنا، وزارت نے ہیٹ سٹریس کی علامات کو بھی واضح کیا۔ وزارت نے کہا کہ سر درد، متلی، چکر آنا، کمزوری، چڑچڑاپن، پیاس، ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا، جسم کا زیادہ درجہ حرارت اور پیشاب کی پیداوار میں کمی ایسے علامات ہیں جس سے معلوم ہوتا کے متاثرہ شخص ہیٹ سٹروک کا شکار ہو گیا ہے۔


سعودی وزارت صحت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ضیوف الرحمن کو خبردار کیا کہ وہ ہیٹ سٹریس سے بچیں۔ گرمی کی صورت میں وافر مقدار میں ٹھنڈا پانی پئیں، جوتے اور جرابوں سمیت غیر ضروری کپڑے اتار دیں۔ زخمی شخص کو کولڈ کمپریس سے ٹھنڈا کریں اور وزارت صحت کو نمبر 937 پر کال کریں۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ گرمی کی تھکن ایک پریشان کن اور ہنگامی بیماری ہے جو جان بھی لے سکتی ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔