بیروت : حزب اللہ کے سابق عہدہ دار گھر میں مردہ پائے گئے!
بیروت سے ایک چونکانے والی خبر آئی ہے کہ حزب اللہ کے ایک سابق عہدےدار کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے برامد ہوئی ہے
لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سابق عہدہ دار علی حاطوم دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع علاقے میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں جس نے کئی سوال کھڑے کر دئے ہیں ۔
لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی این این اے نے اس اطلاع کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ان کی موت کی فوری طور پر تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر اس سارے معاملہ میں فورنسک جانچ کا انتظار ہے جس کے بعد ان کی موت کا حقیقی سبب کا تعیّن کیا جا سکے۔
حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان گذشتہ اتوار کو سرحد پر فائرنگ کا سخت تبادلہ ہوا تھا۔اس سے پہلے بیروت کے جنوب میں حزب اللہ کے کنٹرول والے علاقے پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا تھا۔اس نے دوڈرون بھیجے تھے۔ان میں ایک ویسے ہی گرگیا تھا اور دوسرے کے دھماکے سے حزب اللہ کے میڈیا کی تنصیبات کونقصان پہنچا تھا۔
حزب اللہ نے اسرائیل پر اس ڈرون حملے کا الزام عاید کیا تھا۔اس کے لیڈر حسن نصراللہ نے خبردار کیا تھا کہ یہ حملہ اسرائیل کے (لبنان میں ) قتل کے لیےحملوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔(بشکریہ، العربیہ ڈاٹ کام)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔