امیرِ کویت کے فرمان کے تحت نئی حکومت کی تشکیل، الفارس وزیر تیل اور حمادہ وزیر خزانہ مقرر

کویتی حکومت کے ایک بیان کے مطابق شیخ احمد ناصر الصباح کو دوبارہ وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔خلیفہ حمادہ نئی کابینہ میں وزیر خزانہ ہوں گے۔ وہ براک الشیتان کی جگہ لیں گے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے ایک فرمان کے ذریعے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت تشکیل دی ہے۔ امیر کویت کے مطابق نئی کابینہ میں شیخ حمد جابرالعلی الصباح کو نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔ محمد عبداللطیف الفارس کو تیل، بجلی اور پانی کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ خالد الفاضل کی جگہ یہ منصب سنبھالیں گے۔

کویتی حکومت کے ایک بیان کے مطابق شیخ احمد ناصر الصباح کو دوبارہ وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔خلیفہ حمادہ نئی کابینہ میں وزیر خزانہ ہوں گے۔ وہ براک الشیتان کی جگہ لیں گے۔ شیخ ثامر علی صباح السالم الصباح کو وزیر داخلہ اور نواف الیاسین کو وزیر انصاف مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ میں ایک خاتون کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ڈاکٹر رنا عبداللہ عبدالرحمان الفارس کو دوبارہ تعمیرات عامہ اور مکانات کی وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔


کویت کی سابقہ پارلیمان میں ایک خاتون صفہ الہاشم بھی منتخب ہوئی تھیں لیکن وہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں یہ نشست ہار گئی ہیں۔ پچاس ارکان پر مشتمل نئی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی نشستوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جبکہ سابقہ اسمبلی کے دو تہائی ارکان اپنی نشستیں ہار گئے ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔