مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں 5 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے تلکرام کے قریب پناہ گزین کیمپ میں اپنے آپریشن کے دوران کم از کم چار فلسطینیوں کو مار دیا ہے اور اسلحہ ضبط کر لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اتوار کے روز شمالی مغربی کنارے کے تلکرام شہر میں اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی جاں بحق  ہو گئے۔سرکاری بیان میں وزارت صحت نے کہا کہ پانچ افراد کو نور شمس پناہ گزین کیمپ سے شہر کے ثابت گورنمنٹ ا سپتال میں داخل کرایا گیا تھا، وہ اسرائیلی جنگی طیارے کے حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے خبررساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شہر کے قریب واقع پناہ گزین کیمپ میں دس گھنٹے طویل فوجی مہم چلائی۔ آپریشن کے دوران فلسطینی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں اور اسرائیلی گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے گھریلو ساختہ بم پھٹنے سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔


دریں اثناء، اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس نے تلکرام کے قریب پناہ گزین کیمپ میں اپنے آپریشن کے دوران کم از کم چار فلسطینیوں کو مار دیا ہے اور اسلحہ ضبط کر لیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق، 7 اکتوبر کو حماس-اسرائیل تنازعہ کے نئے دور شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں کم از کم 296 فلسطینی جاں بحق  ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔