لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 53 افراد ہلاک، 99 زخمی

اسرائیلی فضائیہ نے شمالی لبنان کے تفریحی شہر بائبلوس سے 15 کلومیٹر دور المات کی بستی میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں بچوں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 افراد ہلاک اور 99 دیگر زخمی ہوئے۔ لبنان کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا’’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک اور 99 شہری زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

وزارت نے کہا کہ اس سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 3,186 اور زخمیوں کی تعداد 14 ہزار 78 ہو گئی ہے۔


اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کی صبح شمالی لبنان کے تفریحی شہر بائبلوس سے 15 کلومیٹر دور المات کی بستی میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں بچوں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے شمالی لبنان میں دیر قانون، راس العین اور عین بعل کی بستیوں میں ایمبولینس ٹیموں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ہلاک ہوگئے۔

یکم اکتوبر سے اسرائیل فضائی حملے جاری رکھتے ہوئے جنوبی لبنان میں حزب اللہ فورسز کے خلاف زمینی کارروائیاں کر رہا ہے۔ نقصانات کے باوجود، حزب اللہ زمین پر اسرائیلی فوجیوں سے لڑ رہا ہے اور سرحد پار راکٹ داغ رہا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد شمال میں گولہ باری سے بھاگے 60 ہزار باشندوں کی واپسی کے لیے حالات پیدا کرنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔