یمن کے دارالحکومت میں گیس ڈپو میں دھماکہ

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ کی زوردار آواز پورے شہر میں سنی گئی اور اس کے بعد لگنے والی آگ میلوں دور سے دکھائی دے رہی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ گیس اسٹیشن میں اتوار کی رات دھماکہ بھیانک آگ لگ گئی۔

حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ مفزیر گیس اسٹیشن پر ہوا جو دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقے میں الخرافی فوجی کیمپ کے سامنے واقع ہے۔ باغی حوثی فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ کی زوردار آواز پورے شہر میں سنی گئی۔ اس کے بعد لگنے والی آگ میلوں دور سے دکھائی دے رہی تھی۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ حوثی گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ آگ ممکنہ طور پر اسٹیشن پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، جس کی وجہ سے اسٹیشن کے صحن میں گیس کا ٹریلر دھماکے سے پھٹ گیا۔ آگ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر آس پاس کے مکانات کے باشندوں نے اپنے گھر خالی کر دیے ہيں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔