کورونا: 70 فیصد ٹیکہ کاری کے بعد ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، سعودی عرب کا اعلان
سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ مملکت کی کل آبادی سے 70 فیصد لوگ جب کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے تب پرائمری اور نرسری میں باقاعدہ تعلیم شروع ہوگی۔
ریاض: عالمی وبا کورونا وائرس سے روک تھام کے تحت سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں کل آبادی کے ستر فیصد افراد کی مکمل ویکسینیشن کے بعد پرائمری اور نرسری کی تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ مملکت کی کل آبادی سے ستر فیصد لوگ جب کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے تب پرائمری اور نرسری میں باقاعدہ تعلیم شروع ہوگی اس وقت تک مذکورہ طبقے کی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔وزارت نے کہا کہ کورونا ویکسین کی خوراکیں لینے والے مڈل اور ثانوی اسکولوں میں باقاعدہ حاضری دیں گے۔
سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری نے کہا ہے کہ اگر 30 اکتوبر 2021 تک کل آبادی کے ستر فیصد افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لی ہوں تو ایسی صورت میں مذکورہ تاریخ سے نرسری اور پرائمری تعلیم کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور اگر اس تاریخ سے قبل ہی اس مشن کی تکیمل ہوگئی تو تعلیمی سرگرمیاں پہلے بحال کردی جائیں گی۔
دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ طلبا 8 اگست سے قبل کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلیں تاکہ دوسری خوراک نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل لگائی جاسکے۔ وزارت نے کہا کہ یہ اقدام سعودی معاشرے کو نئے کورونا وائرس کے مسائل سے بچانے اور وبا کو روکنے کے لیے ضروری ہے، ان دنوں مملکت کے تمام سینٹرز میں ویکسین کی سہولت مہیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔