مصر کے چڑیا گھر میں گدھے کو بنایا زیبرا

محمود سرہان نے فیس بک پوسٹ پر زیبرا نما گدھے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت باڑے میں دو جانور موجود تھے، انہیں بڑے سلیقے سے رنگا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

آپ نے یہ تو سنا اور دیکھا ہوگا کہ مداری طرح طرح کے کرتب کرکے مجمع لگاتا ہے، بلکہ وہ ان حربوں کو استعمال کرتاہے جس سے بھیڑ اکٹھا ہوجائے، لیکن آپ نے کبھی چڑیا گھر وں میں اس طرح کی حرکتیں کرتے نہیں دیکھیں ہوں گی کہ وہ چڑیا گھر میں بھیڑ بلانے کے لئے کوئی نئی شئی ایجاد کردیں ۔ مثلاً گدھے کو زیبرا بنا دیا جائے؟ لیکن ایسا ہوا ہے وہ بھی مصر کی راجدھانی قاہرہ کے ایک چڑیا گھر میں ۔ یہاں ایک گدھے پر سفید اور سیاہ رنگ کی پٹیاں بنا کر اسے زیبرا بنا دیا گیا۔ اس بات کا پتہ اس وقت لگا جب چڑیا گھر گھومنے آئے ایک طالب علم نے چڑیا گھر والوں کی اس نئی ایجاد کو پکڑ لیا۔پھر کیا تھا اس طالب علم نے زیبرا نما گڈھے کی تصویر کھینچ کرسوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق، دوروز قبل محمود سرہان نام کا طالب علم قاہرہ کے بین الاقوامی گارڈن میونسپل پارک (چڑیا گھر) گھومنے آیاتھا اس نے ایک باڑے میں موجود زیبرا کی حرکات و سکنات دیکھ کر اسے حیرانی ہوئی، کیونکہ زیبرا پستہ قد نظر آرہاتھا جبکہ زیبر ا کی لمبائی کافی ہوتی ہے۔ اس کے کان بھی کٹاؤ دار تھے، منھ پر کچھ سیاہ دھبے بھی موجودی تھے،محمود کو لگا کہ اس زیبرا کے حرکات وسکنات مثل گدھے کے ہیں جب اس نے غور سے دیکھا تو اسے یقین ہوگیا کہ یہ زیبرا نما دراصل ایک گدھا ہے۔

محمود سرہان نے فیس بک پوسٹ پر زیبرا نما گدھے کی تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ اس وقت باڑے میں دو جانور موجود تھے ، انہیں بڑے سلیقے سے رنگاگیاتھا۔

جبکہ قاہرہ کے بین الاقوامی گارڈن میونسپل پارک (چڑیا گھر) نے ایسے کسی واقعے کی تردید کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔