اگر کوئی تمہیں مارنے کے لیے اٹھے تو پہلے اسے مارڈالو:نیتن یاہو نے پھر جنگجوانہ رویہ ظاہر کر دیا

نیویارک میں اقوام متحدہ کے دورے سے واپسی کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ حسن نصراللہ کا قتل ایک "تاریخی موڑ" تھا لیکن ابھی کام باقی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز کہا کہ لبنان کے شہر بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے اپنا  بدلہ لے لیا ہے۔

’دی ٹائمس آف اسرائیل ‘ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے نصراللہ کے قتل کے بعد اپنے پہلے عوامی بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے لاتعداد اسرائیلیوں ، کئی امریکی اور فرانسیسی شہریوں کے قتل کا ذمہ دار ایک "اجتماعی قاتل"  سے اپنا بدلہ لے لیا ہے ۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے دورے سے واپسی کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ حسن نصراللہ کا قتل ایک "تاریخی موڑ" تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اہداف کے حصول کے لیے نصر اللہ کی موت ایک ضروری شرط تھی۔


بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے والے حملے کرنے کی ہدایات دی تھی کیونکہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کی جانب سے حزب اللہ پر کیے جانے والے حملے کافی نہیں تھے۔ نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ نصراللہ ایران کے محور برائی کا مرکزی انجن تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں پر حملے جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر کوئی آپ کو مارنے کے لیے اٹھے تو پہلے اسے مار دو۔ اسرائیل نے کٹر قاتل حسن نصراللہ کو قتل کر دیا ہے۔ نصراللہ اور ان کے لوگ اسرائیل کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اسے صرف ایران ہی نہیں چلاتا تھا بلکہ وہ اکثر ایران کو بھی چلاتا تھا۔


اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ نصراللہ کا خاتمہ ہمارے رہائشیوں کی اپنے گھروں کو واپسی کو یقینی بنائے گا۔ اس سے جنوب میں ہمارے یرغمالیوں کی واپسی کا راستہ بھی آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں عظیم کامیابیوں پر آئی ڈی ایف، ایئر فورس، آئی ڈی ایف انٹیلی جنس، موساد اور آئی ایس اے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے پاس بڑی کامیابیاں ہیں لیکن کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ آنے والے دنوں میں ہم مل کر اہم چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔