ترکی میں کورونا کا قہر جاری،12 ہلاک مزید 277 کیسز کی تصدیق
پوری دنیا کی طرح ترکی بھی کورونا کی وباسے پریشان ہے اور وہاں ہلاکتوں کا سلسلہ مستقل بڑھ رہا ہے.
ترکی میں کوروناکا قہر جاری ہے اور ہرنئےدن کے ساتھ کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ترک وزیرصحت فخرالدین قوجہ نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 12 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21 پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز ترکی میں کرونا کے 277 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 947 ہوگئی ہے۔ قوجہ نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2953 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔
تُرکی کا کہنا ہے کہ حکومت نے 65 سال سے زیادہ عمرکے بزرگوں اوردائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی ترکی کی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مقامی انتظامیہ قانون کے آرٹیکل 11 کے مطابق ہفتہ تا اتوار کی درمیانی شب آدھی رات کو بزرگ جن کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہے اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے اندر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔