سعودی عرب: کورونا ویکسین فائزر، ایسٹرازینیکا اور موڈرنا کو ملی منظوری
سعودی وزارت صحت نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ’’سعودی عرب نے فائزر، اسٹرا زینیکا اور موڈیرنا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔‘‘
دوحہ: سعودی عرب کی وزارت صحت نے برطانیہ کی سویڈش کمپنی اسٹرا زینیکا اور امریکی کمپنی موڈیرنا کے ذریعہ تیار کی گئی ویکسین کو ملک میں کورونا وائرس کے خلاف استعمال کے لیے منظوری دے دی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے یہ اطلاع ٹوئٹر پر دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ "سعودی عرب نے فائزر، اسٹرا زینیکا اور موڈیرنا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے"۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا ٹیکہ کون نہ لے، بھارت بائیوٹیک نے کی وضاحت
واضح رہے کہ سعودی عرب میں 17 دسمبر سے کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے۔ وزارت صحت کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد سے 365000 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 356848 صحتیاب ہوچکے ہیں اور 6329 مریض اس جان لیوا وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔