یاسر عرفات کو قتل کرنے کی اسرائیلی سازشوں کا انکشاف
اسرائیل نے یاسر عرفات کو مسافر طیارہ میں تباہ کرنے کی متعدد بار کوششیں کیں اور اسرائیلی سمجھتے تھے کہ عرفات کے خاتمہ سے فلسطینی ریاست کا خاتمہ ہوگا۔
تل ابیب: اسرائیلی صحافی کی نئی کتاب میں فلسطین کے رہنما یاسرعرفات کو قتل کرنے کی اسرائیلی سازشوں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
اسرائیل نے یاسر عرفات کو مسافر طیارہ میں تباہ کرنے کی متعدد بار کوششیں کیں اور اسرائیلی سمجھتے تھے کہ عرفات کے خاتمہ سے فلسطینی ریاست کا خاتمہ ہوگا۔
اسرائیلی صحافی رونین برگ مین کی نئی آنے والی کتاب کے مطابق نومبر 1982 سے جنوری 1983 تک اسرائیل کے4 ایف 15 لڑاکا طیارہ عرفات کے جہاز کو اڑانے کے لیے اسٹینڈ بائی رہے۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی اطلاعات پر ان طیاروں نے 5 بار مختلف مسافر طیاروں کی جانب اڑان بھری جبکہ ایک مرتبہ بوئنگ 707 انتہائی قریب پہنچ کر کمیونیکشن میں خلل ڈالا تاہم ہر بار عرفات کی موجودگی یقینی نہ ہونے پر لڑاکا طیاروں کا رخ موڑ دیا گیا۔
اس کے علاوہ ایتھنز ائیرپورٹ پر بھی اسرائیلی انٹیلی جنس نے عرفات کو نشانہ بنانا چاہا تاہم ناکام رہی جبکہ ایک اسرائیلی صحافی یوری انویری کو بھی عرفات کے انٹرویو کے دوران مارنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن یاسرعرفات کی فراست اور چھٹی حس نے دونوں کو بچا لیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔