سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں محافل موسیقی بحال

الریاض میں ہونے والے موسیقی کنسرٹ میں فن کار نبیل شعیل اور گلوکارہ اصالہ نصری نے موسیقی کے جوہر دکھائے جب کہ الریاض میں ایک دوسرا کنسرٹ آج جمعہ کو ہوگا جس میں فن کار محمد عبدہ فن کا مظاہرہ کریں گے

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب میں جمعرات تین جون سے دارالحکومت الریاض میں محافل موسیقی کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے متعدد سعودی اور عرب فنکاروں کی شرکت سے ریاض کے محافل موسیقی واپس کرنے کا اعلان کیا۔

الریاض میں ہونے والے موسیقی کنسرٹ میں فن کار نبیل شعیل اور گلوکارہ اصالہ نصری نے موسیقی کے جوہر دکھائے جب کہ الریاض میں ایک دوسرا کنسرٹ آج جمعہ کو ہوگا جس میں فن کار محمد عبدہ فن کا مظاہرہ کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق ’روٹانا‘ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی محافل میں ’کرونا ایس اوپیز‘ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ محافل موسیقی میں شرکت کرنے یا حصہ لینے والے فن کاروں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ویکسین لگوائی ہو۔ ’توکلنا‘ ایپ پر رجسٹریشن کی ہو اور جن فن کاروں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی انہوں نے’فن بکس‘ میں اپنی رجسٹریشن کی ہو۔


اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے "ٹویٹر" پرایک خصوصی ہدایت نامہ میں "تفریح" کے ذریعہ قائم کردہ پروٹوکول کے مطابق موسیقی پروگرامات کی واپسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایونٹ کے منتظمین اور زائرین سے کرونا پروٹوکول پرسختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی اور محافل موسیقی میں صرف 40 فی صد حاضری کی اجازت دی۔ محافل میں شرکت کے دوران سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور ماسک پہننے پر بھی زور دیا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔