بائیڈن کریں گے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
جو بائیڈن کی یہ ملاقات سعودی عرب روانگی سے قبل جمعے کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ان کی فلسطینی لیڈروں سے ملاقات کے بعد ہوگی۔ امریکی صدر شہزادہ اور ان کے والد شاہ سلمان دونوں سے ملاقات کریں گے۔
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن سخت مخالفت کے باوجود سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ بی بی سی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ جو بائیڈن کی یہ ملاقات سعودی عرب روانگی سے قبل جمعے کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ان کی فلسطینی لیڈروں سے ملاقات کے بعد ہوگی۔ امریکی صدر شہزادہ اور ان کے والد شاہ سلمان دونوں سے ملاقات کریں گے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس اور جو بائیڈن کے درمیان میٹنگ میں تناؤ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات بہت اچھے تھے۔ لیکن جو بائیڈن کی آمد کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی آ گئی۔ امریکی صدر نے یمن جنگ میں ان کی طرف سے سعودی عرب کو دی جانے والی حمایت واپس لے لی۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے خطے کا ذکر کرنا ہی بند کردیا، ایسا لگ ہا ہے کہ جیسے خطے سے امریکہ کی تصویر دھندلی ہوتی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان معاہدہ
اس کے علاوہ جو بائیڈن نے ایم بی ایس کے تعلق سے بے تکے بیانات دئیے۔ ایسی خبریں بھی آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ جمال خاشقجی کو قتل کرنے کا حکم ایم بی ایس نے دیا تھا۔ اگرچہ پرنس نے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا، امریکی انٹیلی جنس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ انہون نے اس کی منظوری دی تھی۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنما توانائی کی سپلائی، انسانی حقوق اور سیکورٹی تعاون کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔