سعودی عرب کے اسمارٹ شہر کی خوبصورت جھیل، مثالی ماحول اور سیاحتی چہرہ

شہر میں واقع جھیل اگرچہ مصنوعی ہے مگر دیکھنے میں یہ کسی قدرتی جھل سےمختلف نہیں۔ یہ جھیل بحر احمر سے 3 کلومیٹر دور ہے۔ اس کا ڈیزائن قدرتی جھیلوں کی طرح ہے۔

سعودی عرب کے اسمارٹ شہر کی خوبصورت جھیل
سعودی عرب کے اسمارٹ شہر کی خوبصورت جھیل
user

قومی آواز بیورو

الریاض: ینبع کا شمار سعودی عرب کے صنعتی شہروں میں ہوتا ہے۔ ینبع نہ صرف ایک صنعتی شہر کے طور پر مملکت کے لوگوں کے ذہنوں میں گھر کر چکا ہے بلکہ اس تہذیبی جمالیاتی حسن، ساحل کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے بہترین ماحولیاتی ساخت اور اس کے وسط میں واقع ایک خوبصورت جھیل اس کی سیاحت اور قدرتی دلکشی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ یوں ینبع ایک صنعتی شہر ہونے کے ساتھ ساتھ قدیم تہذیبی مرکز اور آج کی سیاحت کا ایک بہترین مقام ہے۔

ینبع بحیرہ احمر کے کنارے پر واقع سعودی عرب کا پہلا اسمارٹ شہر ہے۔ جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے یہ شہر مدینہ منور کے مغرب میں واقع ہے۔ اس میں سیاحوں کے لیے دیکھنے کو بہت کچھ ہے۔ شہر کی خوبصورت جھیل، اس کی آب شاریں، سرسبزو شاداب مناظر رات کو چکمتی روشنیاں، خوبصورت مقامات اور بچوں کے لیے کھیل کے میدان سب سیاحوں کو اپنی طرف کھینچنے کی کشش رکھتے ہیں۔


شہر میں واقع جھیل اگرچہ مصنوعی ہے مگر دیکھنے میں یہ کسی قدرتی جھل سےمختلف نہیں۔ یہ جھیل بحر احمر سے 3 کلومیٹر دور ہے۔ اس کا ڈیزائن قدرتی جھیلوں کی طرح ہے۔ جھیل کے اطراف میں دور دور تک کھجور کے درخت پھیلے ہوئے ہیں۔ جھیل کے تمام حصوں میں قدرتی ماحول اور توازن قائم کیا گیا ہے۔ جھیل کے دو حصے ہیں۔ ایک جھیل کے بیرونی حصے میں راہ داری سے جوڑا گیا ہے جب کہ دوسرا حصے تک لکڑی کے پل کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔

جھیل اور اس کے اطراف کے سرسبز فرش کا رقبہ 21276 مربع میٹر ہے۔ اطراف میں کھجور کے درخت اس کی خوبصورتی کو اور بھی بڑھا دیتے ہیں۔ ان میں 373 بڑے اور 1590 چھوٹے درخت ہیں۔ شہرکے مختلف حصوں کو اس خوبصورت جھیل کے ساتھ جوڑا گیا ہے تاکہ سیاح اور دیگر شہری با آسانی یہاں پہنچ سکیں۔ جھیل سے متصل چار مصنوعی مگر خوبصورت آبشاریں ہیں۔ جھیل کے قریب 172 کار پارکنگ اسٹینڈ ہیں جن میں سے 8 خصوصی اور معذور افراد کے لیے ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔