عائشہ المنصوری امارات کی پہلی کمرشل پائلٹ بن گئیں

اتحاد ائیرویز کی پائلٹ عائشہ المنصوری متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ بن گئی ہیں۔ 33 سالہ عائشہ المنصوری طویل عرصے سے امارات کی قومی اتحاد ائیرویز کے ساتھ وابستہ ہیں

تصویر بشکریہ کاوا نیوز
تصویر بشکریہ کاوا نیوز
user

قومی آواز بیورو

ابو ظہبی: اتحاد ائیرویز کی پائلٹ عائشہ المنصوری متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ بن گئی ہیں۔ 33 سالہ عائشہ المنصوری طویل عرصے سے امارات کی قومی اتحاد ائیرویز کے ساتھ وابستہ ہیں۔ انہوں نے 2007 میں ائیر لائن جوائن کی تھی۔ اب ائیر لائن نے المنصوری کو امارات کی پہلی خاتون کیپٹن پائلٹ قرار دیا گیا ہے ۔ انہیں یہ ٹائٹل متحدہ عرب امارات میں اماراتی خواتین کا سالانہ دن منانے سے چند روز پہلے دیا گیا ہے۔ اس دن کے منائے جانے کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

کیپٹن عائشہ المنصوری نے کہا وہ اس اعزاز کے دیے جانے پر بہت ممنون ہیں کہ انہیں اپنے کیرئیر کا آغاز اتحاد ائیر ویز کے ساتھ کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا ’’میں اس پر بھی ممنون ہوں کہ اتحاد میں بطور کیڈٹ پائلٹ کے جوائن کرنے کا موقع ملا اور اتحاد ائیر ویز کے ساتھ میرا کیرئیر برسوں رہا۔‘‘


انہوں نے کہا ’’میں اس سلسلے میں اپنے انسٹرکٹرز کی طرف سے ملنے والی غیر معمولی مدد پر ان کی شکر گزار ہوں، اس رہنمائی کے لیے بھی جو مجھے دوران تربیت میسر رہی۔ اس تربیت اور رہنمائی کے نتیجے میں اب کپٹن پائلٹ کے درجے تک پہنچی ہوں۔ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں ایک اماراتی خاتون ہونے کے ناطے اب ایک کیپٹن کے طور پر کمشل فلائٹ کے ساتھ جاوں گی۔ امید ہے میں اماراتی نوجوان لڑکیوں کے لیے انسپائریشن کا ذریعہ بن سکوں گی۔‘‘

اس سلسلے میں ایک باضابطہ تقریب اتحاد ائیر ویز کے بریفنگ سنٹر میں ہوئی جس میں پائلٹ کے اہل خاندان اور ان کے ساتھی پائلٹس شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران بتایا گیا کہ عائشہ المنصوری نے پندرہ سال پہلے والے بیچ میں آنے والی صرف دو خواتین میں سے ایک تھیں۔ دو ہزار دس میں انہوں نے گریجوایشن مکمل کر لی اور پہلی بین الاقوامی پرواز کے طور پر ائیر بس لے کر اردن کے دارالحکومت عمان پہنچیں۔ پھر المنصوری اگلے رینکس حاصل کرتی گئیں۔

انہیں پہلی اماراتی خاتون کا اعزاز ملا جنہوں نے سپر جمبو سافر طیارہ بھی اڑایا۔ اس عرصے میں کپتان بننے کے لیے عائشہ المنصوری نے اتحاد ائیرویز کے تمام مراحل طے کیے، اور بالآخر انہوں نے پہلی کیپٹن اور کمرشل پائلٹ کا مقام پا لیا۔


اتحاد ایوی ایشن گروپ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد البلوکی نے کہا ' ہمیں کیپٹن عائشہ المنصوری پر فخر ہے۔ ان کی کامیابی امارات میں خواتین کے لیے ایک روشن کردار ہے۔ بلاشبہ یہ پہلی خاتون کپتان ہیں لیکن اتحاد ائیر ویز مستقبل میں مزید خواتین کو بھی اس میدان میں خوش آمدید کہے گی۔ '

عائشہ المنصوری 28 اگست کو اپنے باقاعدہ 'فلائنگ ڈیوٹیز' کا آغاز کریں گی ، یہ دن بھی امارات میں خواتین کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یوں یہ دن بطور خاص عائشہ المنصوری اور اماراتی خواتین کے لیے یاد گار بن جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔