عمرہ سیزن کی آمد، خانہ کعبہ کے اطراف کی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے جنرل صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے عمرہ کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے شاہی منظوری جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

الریاض: صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے جنرل صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے عمرہ کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے شاہی منظوری جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ مسجد حرام کے زائرین میں قیادت کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے، ان کی رسومات اور عبادت کو محفوظ اور اطمینان بخش روحانی ماحول فراہم کرنے کے جذبے کی عکاسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدارت عامہ مسجد حرام میں کام کرنے والے تمام شعبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ آنے والے دنوں میں عمرہ زائرین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔


یہ بات قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی 2020ء کو منگل کو کرونا وائرس کی وجہ سے خانہ کعبہ شریف کے گرد حفاظتی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ ان رکاوٹوں کا مقصد وبا کےدنوں میں حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانا تھا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔