شادی کی تقریب میں زبردست آگ، دلہا دلہن سمیت 100 کے قریب جاں بحق

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ پٹاخوں کے جلانے  کی وجہ سے لگی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کل عراق میں ایک انتہائی غم سے بھرا ہوا واقعہ پیش آیا جس میں تازہ خبریں ملنے تک تقریبا سو کے قریب  لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں  اور ایک شادی کی تقریب آگ لگنے کی وجہ سے ماتم میں تبدیل ہو گئی۔

منگل (26 ستمبر) کو شمالی عراق کے صوبہ نینویٰ کے ضلع الحمدانیہ میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے۔ صوبہ نینویٰ دارالحکومت بغداد کے شمال مغرب میں تقریباً 335 کلومیٹر (205 میل) کے فاصلے پر موصل کے بالکل باہر واقع ہے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی نینا کی رپورٹ کے مطابق آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں میں دلہا اور دلہن بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔


تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ پٹاخوں کے جلنے سے لگی۔ عراقی خبر رساں ایجنسی نینا کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر مقامی صحافیوں کی تصاویر میں تقریب ہال کی جلی ہوئی باقیات نظر آ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔