سعودی عرب کے ایک اسکول میں کرنٹ لگنے سے طالب علم کی موت
سطام غازی فقیہ نے کہا آج صبح سطام کا دل بند ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی طرف سے اسے بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی تھیں۔ وہ 15 دن پہلے حادثے کے فوراً بعد کوما میں چلا گیا تھا۔
ریاض: سعودی عرب کے ایک اسکول میں کرنٹ لگنے سے طالب علم کی موت ہوگئی۔ جازان کے علاقے ابو عریش میں اتوار کو ایک اسکول میں سطام غازی فقیہ اسکول کے ایئرکنڈیشنر کا شکار ہوا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سطام غازی فقیہ کے بھائی نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا آج صبح سطام کا دل بند ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی طرف سے اسے بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی تھیں۔ وہ 15 دن پہلے حادثے کے فوراً بعد کوما میں چلا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کیا عمران خان کا حشر بھٹو جیسا ہوگا؟... ظفر آغا
واضح رہے سطام غازی فقیہ نامی طالب علم کو 3 ہفتے قبل جازان کے ابو عریش کے ایک مڈل اسکول میں اس وقت کرنٹ لگ گیا تھا جب اس نے اسکول میں ایئر کنڈیشنر کو چھو لیا تھا۔ جازان ریجن کے ڈائریکٹر جنرل آف ایجوکیشن ملھی عقدی نے طالب علم کو الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے کے بعد متعدد جرمانے عائد کیے تھے۔ غفلت کے مرتکب تمام افراد کو جرمانہ ادا کرنے کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کو دیگر سزائیں بھی دی گئی تھیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔