مسجد الحرام میں زائرین اور نمازیوں کی نقل وحمل کے لیے 8 ہزار موٹر گاڑیاں
عمرہ عازمین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاری میں اپنی تمام تر صلاحیتوں اور انسانی اور مشینی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 5 ہزار باقاعدہ گاڑیاں، 3 ہزار برقی گاڑیاں فراہم کی گئیں
عمرہ عازمین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاری میں اپنی تمام تر صلاحیتوں اور انسانی اور مشینی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے 5 ہزار باقاعدہ گاڑیاں، 3 ہزار برقی گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ ان گاڑیوں کے حصول کو ’تنقل‘ ایپلی کیشن سے منسلک کیا گیا ہے۔
صدارت عامہ کی طرف سے مسجد حرام کے داخلی دروازوں پر زائرین اور نمازیوں کی رہ نمائی کے لیے نگران مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ نگران جمعہ کے روز نمازیوں اور عمرہ زائرین کی آمدو رفت کو منظم کرنے میں ان کے ساتھ تعاون کرتے رہے۔
جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت مسجد حرام میں جراثیم کشی کے آپریشنز کے آپریشنل منصوبوں کے نفاذ میں معاون ثابت ہو رہی ہے جہاں 11 سمارٹ روبوٹ 8 گھنٹے تک کام کرتے ہیں۔20 جراثیم کش بائیو کیئرسسٹم نصب کیے گئے، 20 دھند والے جراثیم سے پاک کرنے کے آلات بھی نصب ہیں جو پیچیدہ جگہوں جیسے چھت اور کالم جیسے مقامات کو جراثیم سے پاک کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
600 ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے خودکار آلات مسجد کے تمام اطراف، اس کے بیرونی صحنوں اور بیت الخلاء کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے کام کرنے والی متعدد ٹیمیں کام کرتی ہیں جو70 ہزار لیٹر سے زیادہ جراثیم کش مواد کا استعمال کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ، 200 سپروائزرز نے 4000 مرد اور خواتین کارکنوں کے فیلڈ ورک کی نگرانی کی، مسجد حرام کو 10 بار دھونے اور 7000 زمزم کے پانی کی بوتلیں تیار کیں، 800 کارکنوں نے نمازیوں میں زم زم تقسیم کیا۔
فیلڈ پلانز میں ایسکلیٹرز اور ایلیویٹرز کا آپریشن، حفاظتی ذرائع کی تیاری کو یقینی بنانا، فائر فائٹنگ سسٹم کو موثر رکھنے، الارم، پیدل چلنے والوں کی راہ داری کی حفاظت، اور بارش اور موسم کے اتار چڑھاؤ کی صورت میں ہنگامی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔