سعودی عرب میں 54 آئمہ اور خطیب برطرف، فکری اور انتظامی خلاف ورزیوں کا الزام
وزارت نے مختلف اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منصب سے ہٹائے جانے والے افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں تعاون نہ کریں۔ اس کا مقصد سماج کو ان افراد کے فکری رجحان سے بچانا ہے۔
الریاض: اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کی سعودی وزارت نے مکہ مکرمہ صوبے میں 54 آئمہ اور خطیبوں کو ان کے منصب سے ہٹا دیا گیا۔ اس اقدام کی وجہ مذکورہ افراد کی جانب سے انتظامی اور فکری خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں بتائی گئی ہے۔
وزارت نے مختلف اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منصب سے ہٹائے جانے والے افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں تعاون نہ کریں۔ اس کا مقصد سماج کو ان افراد کے فکری رجحان سے بچانا ہے۔
منصب سے ہٹائے جانے والے آئمہ اور خطیبوں میں 17 کا تعلق مکہ مکرمہ شہر سے، 18 کا جدہ سے، 3 کا طائف سے، 5 کا تربہ سے، 3 کا الخرمہ سے اور 4 کا القنفذہ سے ہے۔ اس کے علاوہ الکامل، اللیث، الجموم اور بحرہ سے ایک، ایک شخصیت شامل ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔