عرب دنیا کا سب کم عمر فیشن بلاگر ہے جائڈن جوشوا دیاب
لبنانی نژاد امریکی بچّہ جس کی عمر صرف 3 برس ہے، وہ عرب دنیا کا سب سے کم عمر فیشن بلاگر ہے جس کے فالوورز کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
جائڈن جوشوا دیاب لبنانی نژاد امریکی بچّہ جس کی عمر صرف 3 برس ہے۔ وہ عرب دنیا کا سب سے کم عمر فیشن بلاگر ہے۔ جائڈن کا انسٹاگرام پر اپنا پیج ہے اور اس کے فالوورز کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
مذکورہ پیچ جائڈن کی والدہ چلا رہی ہیں۔ وہ JJ The Fashion Influencer کے نام سے اپنے بیٹے کی تصاویر اور وڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔ اس پیج پر فیشن، کھانے پینے، خاندان، سیاحت اور بچوں کی دل چسپی سے متعلق موضوعات پر پوسٹیں موجود رہتی ہیں۔
کم عمری کے باوجود ننّھا جائڈن اپنے کپڑوں کا انتخاب خود کرتا ہے۔ وہ تصاویر میں بہت پرسکون اور مطمئن نظر آتا ہے اور کیمرے کی آنکھ کے سامنے ہر گز نہیں ہچکچاتا۔
جائڈن کے لیے بلاگ کا خیال اُس کی والدہ کے دماغ میں آیا تھا۔ ابتدا میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیج بنا لیا جہاں جائڈن کی اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں۔ تاہم فالوورز کی تعداد میں اضافے کے سبب وہ اس پیج کو بچوں کے لیے ایک فیشن بلاگ میں تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئیں۔
بلاگ پر ہمیشہ نئے تصورات اور آئیڈیاز پیش کرنا جائڈن کی والدہ کے لیے ایک چیلنج تھا کیوںکہ بچّیوں کے مقابلے میں بچّوں کے لیے فیشن کے لباس کا دائرہ بہت محدود ہے۔
جائڈن مستقبل میں ڈراما اور ایکٹنگ کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں عرب دنیا کے سب سے کم عمر فیشن بلاگر کے لیے اشتہارات کے میدان میں قدم رکھنے کے بھی قوی امکانات ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Oct 2018, 8:05 AM