ویڈیو... نفرت کو محبت سے شکست دے کر 21ویں صدی کا ہندوستان بنانا چاہتے تھے راجیو گاندھی
آج راجیو گاندھی کی 75ویں سالگرہ ہے۔ بطور وزیر اعظم وہ ہندوستان کو اعلیٰ تکنیکوں سے مزین کرنا چاہتے تھے۔ ہندوستان کے اتحاد کو بنائے رکھنے کے علاوہ 21ویں صدی کے ہندوستان کی تعمیر ان کا اہم مقصد تھا۔
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی آج 75ویں سالگرہ ہے۔ بطور وزیر اعظم وہ ہندوستان کو دنیا میں موجود اعلیٰ تکنیکوں سے مزین کرنا چاہتے تھے۔ ہندوستان کے اتحاد کو قائم رکھنے کے علاوہ ان کے اہم مقاصد میں یہ بھی شامل تھا کہ وہ اکیسویں صدی کا مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان بنائیں۔ پیش ہیں ان کی زندگی کی ہر دہائی کی کچھ اہم جھلکیاں...
20 اگست 1944: فیروز گاندھی اور اندرا گاندھی کے گھر 20 اگست 1944 کو راجیو گاندھی کی پیدائش ہوئی۔
1962: ویلہم بوائز اور دون اسکول کے بعد راجیو گاندھی نے ٹرینیٹی کالج، کیمبرج میں انجینئرنگ کی پڑھائی کی۔
1966: اس سنہ میں انھیں لندن کے امپیریل کالج میں داخلہ مل گیا۔ اسی سال ان کی ماں اندرا گاندھی وزیر اعظم بنیں۔
1968: لندن میں کالج کے دنوں میں ہی وہ سونیا گاندھی سے ملے۔ 1968 میں دونوں کی شادی ہو گئی۔
1970: اس سنہ میں بیٹی پرینکا اور 1972 میں بیٹے راہل گاندھی کی پیدائش ہوئی۔
1980: اس سنہ میں چھوٹے بھائی سنجے گاندھی کی موت کے بعد راجیو سرگرم سیاست میں آ گئے۔
1981: راجیو گاندھی نے 1981 میں امیٹھی سے لوک سبھا انتخاب لڑا اور شرد یادو کو شکست دے کر رکن پارلیمنٹ بنے۔
1982: ایشیائی کھیلوں کی انعقاد کمیٹی میں راجیو کو شامل کیا گیا اور انھوں نے کامیابی کے ساتھ ان کھیلوں کا انعقاد کرایا۔
1984: 31 اکتوبر 1984 کو ان کی ماں اور ملک کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا قتل ہو گیا۔
1984: ماں کی موت کے بعد انھوں نے وزیر اعظم کے طور پر ملک کی قیادت سنبھالی۔ انھیں کانگریس پارٹی کا صدر بھی منتخب کیا گیا۔
1986: اپنے دور اقتدار میں راجیو گاندھی نے ملک میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں انقلاب لانے کا کام کیا۔ اسی سال انھوں نے مہانگر ٹیلی فون نگم لمیٹڈ قائم کیا۔
1987: اس سنہ میں انھوں نے ایل ٹی ٹی ای اور سری لنکائی فوج کے درمیان جاری داخلی جنگ میں مدد کے لیے آئی پی کے ایف کو سری لنکا بھیجا۔ اس قدم سے سری لنکا کی سیاسی پارٹی اور ایل ٹی ٹی ای ناراض ہو گئے۔
1989: اس سنہ کے انتخابات میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی۔ لیکن حکومت حاصل نہیں کر پائی۔ اس کے بعد راجیو گاندھی نے وزیر اعظم عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ راجیو گاندھی اپوزیشن کے لیڈر منتخب ہو گئے۔
21 مئی 1991: ایک خاتون خودکش بمبار نے تمل ناڈو کے سری پیرمبدور میں ایک انتخابی جلسہ کے دوران ان کا قتل کر دیا۔ خاتون خود کش بمبار ان کے پیر چھونے کے لیے جھکی اور اپنی کمر میں بندھے آر ڈی ایکس کو بٹن دبا کر دھماکہ کر دیا۔
1991: اسی سنہ میں راجیو گاندھی کو مرنے کے بعد ملک کے اعلیٰ شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔