ہندوستان کی امیدوں کو لگا جھٹکا، چوٹ کے سبب نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمز سے باہر
آئی او اے جنرل سکریٹری راجیو مہتا نے کہا کہ ’’نیرج چوپڑا کو ڈاکٹروں کے ذریعہ ایک مہینے کے آرام کی صلاح دی گئی ہے، کیونکہ ایم آر آئی میں ان کی گروئن چوٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔‘‘
کامن ویلتھ گیمز کے لیے ہندوستانی ٹیم کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اولمپک طلائی تمغہ فاتح نیرج چوپڑا چوٹ کی وجہ سے اس میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے یوجین (یو ایس) میں عالمی کپ اتھلیٹکس چمپئن شپ میں نقرئی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ ہندوستانی اولمپک ایسو سی ایشن (آئی او اے) کے جنرل سکریٹری راجیو مہتا نے نیرج چوپڑا کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
راجیو مہتا نے کہا کہ ’’نیرج چوپڑا کو ڈاکٹروں کے ذریعہ ایک ماہ کے آرام کی صلاح دی گئی ہے، کیونکہ ایم آر آئی میں ان کی گروئن کی چوٹ کی تصدیق کی گئی ہے۔ انھوں نے عالمی چمپئن شپ میں اپنے مقابلے کے بعد گروئن میں درد کی شکایت کی تھی، جس کے بعد ان کا ایم آر آئی کیا گیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ہندوستانی ٹیم کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے کیونکہ چوپڑا کامن ویلتھ گیمز کھیلوں کے موجودہ چمپئن تھے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔