پرینکا گاندھی نے ونیش پھوگاٹ کو دی مبارکباد، ’یہ میدان کے اندر اور باہر آپ کی جدوجہد کی جیت ہے‘
ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس جیت کے بعد انہیں بڑی تعداد میں مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے
نئی دہلی: کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے منگل (6 اگست) کو کوارٹر فائنل میچ میں جیت پر ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو مبارکباد دی۔ پرینکا گاندھی نے کہا، ’’شاباش ونیش پھوگاٹ۔ میں جانتی ہوں کہ آپ کے لیے یہ محض ایک سخت اولمپک مقابلہ نہیں ہے۔ آپ نے نہ صرف دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی کو شکست دی بلکہ یہ آپ کی میدان میں اور باہر کی جدوجہد کی بھی فتح ہے۔‘‘
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سوْشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’شاباش ونیش پھوگاٹ۔ میں جانتی ہوں کہ آپ کے لیے یہ صرف ایک سخت اولمپک مقابلہ نہیں ہے۔ آپ نے نہ صرف عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو شکست دی بلکہ یہ آپ کی میدان میں اور باہر کی جدوجہد کی فتح ہے۔ آج پوری دنیا آپ کے ہاتھوں میں لہراتا ہوا ترنگا دیکھ رہی ہے۔ آپ اس ملک کا فخر ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔‘‘
خیال رہے کہ ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس کی خواتین کے 50 کلوگرام ریسلنگ کے کوارٹر فائنل میچ میں یوکرین کی اوسانا لیواچ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ کوارٹر فائنل میں جاپان کی یوئی سوساکی کو 3-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کرنے والی ونیش نے آٹھویں سیڈ پہلوان کو 7-5 سے شکست دی۔ 29 سالہ ونیش اپنا تیسرا اولمپکس کھیل رہی ہیں اور وہ تمغے سے صرف ایک جیت دور ہیں۔ ان کا سیمی فائنل میچ آج رات کھیلا جائے گا جس میں انہیں کیوبا کی یوسنلیس گزمین لوپیز کا چیلنج درپیش ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔