موبائل نمبر 13 ڈیجٹ کے نہیں ہوں گے
محکمہ ٹیلی کام نے 13 ڈیجٹ کا موبائل نمبر ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل نمبر بدستور 10 ڈیجٹ کے ہی بنے رہیں گے۔
نئی دہلی :میڈیا میں زور شور سے اس خبر کوپھیلایا جا رہا تھا کہ ہندوستان میں یکم جولائی سے موبائل نمبر تبدیل ہو جائیں گے اور جو نمبر ابھی تک 10 ڈیجٹ کا ہوتے ہیں وہ 13 ڈیجٹ کے ہو جائیں گے۔درحقیقت یہ خبر فرضی ہے ۔ آپ کا موبائل نمبر تبدیل نہیں ہوگا۔ محکمہ ٹیلی کام نےکہا ہے کہ موبائل نمبر بدستور 10 ڈیجٹ کے بنے رہیں گے یہ صرف سوشل میڈیا پر فرضی خبروں کو پھیلایا جا رہا ہے۔
دراصل محکمہ ٹیلی کام نے تمام ٹیلی کام آپریٹرس کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ سم پر مبنی مشین ٹو مشین (ایم ٹو ایم ) ڈیوائسز کے لئے 13 ڈیجٹ کا نمبر فراہم کرنا شروع کریں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ نمبر 10 ڈیجٹ کے موبائل نمبر کے ساتھ چلے گا۔ شاید ایم ٹو ایم کو کچھ میڈیا اداروں نے موبائل ٹو موبائل سمجھ لیا اور ایسی خبریں شائع کرنا شروع کر دیں۔
میشن ٹو مشین وہ تکنیک ہے جس کے ذریعہ نیٹورک سے منسلک تمام ڈیوائسز معلومات کا تبادلہ کرتی ہیں اور کسی شخص کی طرف سے کمانڈ دئیے جانے پر مخصوص کام کو انجام دیتی ہیں۔ ہندوستان میں بھارتی ایئرٹیل، ووڈافون اور بی ایس این ایل جیسی ٹیلی کام کمپنیاں اپنے انٹر پرائزیز گاہکوں کو یہ سروس فراہم کراتی ہے۔ مثال کے طور پر ایئرٹیل کے ایم ٹو ایم کے تحت اسمارٹ میٹرنگ، اسٹیٹ ٹریکنگ سولوشنز، اکوپمنٹ مانیٹرنگ سالوشنز اور ٹریفک منیجمنٹ سالوشنز جیسی سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔