معروف سائنس داں پروفیسر اسٹیفن ہانکنگ کا انتقال

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

14 Mar 2018, 9:54 AM

اسٹیفن ہاکنگ کے انتقال سے خاندان غمزدہ

عظیم فزیسٹ اسٹیفن ہاکنگ کا 76 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ ہاکنگ کے خاندان نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا انتقال لندن کے کیمبرج میں واقع ان کی رہائش پر ہوا۔ ہاکنگ کے بچوں لوسی، رابرٹ اور ٹیم نے اپنے بیان میں کہا ’’ہم اپنے والد کے چلے جانے سے بے حد دکھی ہیں۔‘‘

اسٹیفن ہاکنگ نے ’بلیک ہول‘ اور ’بگ بینگ‘ کے نظریہ کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کو دنیا بھر میں 12 اعزازی ڈگریاں فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں ان کے کاموں کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں امریکہ کا سب سے بڑا شہری اوارڈ پیش کیا جا چکا ہے۔ کائنات کے رازوں پر مبنی ان کی کتاب ’اے بریف ہسٹری آف ٹائم‘ کافی مشہور ہوئی ہے۔

معروف سائنس داں پروفیسر اسٹیفن ہانکنگ کا انتقال

سنہ 1974 میں بلیک ہولس پر غیر معمولی تحقیق کرنے والے اسٹیفن ہاکنگ سائنسی دنیا کی مشہور شخصیت تصور کیا جاتا تھ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اسٹیفن ہاککنگ کے دماغ کو چھوڑ کر ان کے جسم کا کوئی حصہ کام نہیں کرتا تھا۔ اسٹیفن ہاکنگ نہ چل سکتے تھے اور نہ ہی بول سکتے تھے لیکن وہ دماغی طورپرصحت مند تھے۔

1988 میں اپنی تصنیف ’’اے بریف ہسٹری آف ٹائم‘‘ سے ساری دنیا میں مقبولیت حاصل کی اور بیسویں صدی میں آئنسٹائن کے بعد دوسرے مقبول ترین سائنسدان کا اعزاز حاصل کیا۔
ہاکنگ نے ایک چیلنج دنیائے طبیعیات کو بھی دیا۔ انہوں نے وقت کے سفرسے روکنے کے لیے قوانین طبیعیات کی طرف سے ایک ’نظریہ تحفظ تقویم‘ پیش کیا تھا تاکہ تاریخ کو مورخوں کی دخل اندازی سے بچایا جا سکے جبکہ وہ شخص جس نے اپنے آپ کو ’بلیک ہول‘ اور’ٹائم مشین‘ سے متعلق ریاضی کی موٹی موٹی فارمولیشن سے سب سے زیادہ ممتاز کیا ہے وہ ماہر کونیات اسٹیفن ہاکنگ ہے۔
دوسری جانب گزشتہ برس برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے اسٹیفن ہاکنگ کے 1966میں کیے گئے پی ایچ ڈی کا مقالہ جاری کیا گیا جس نے چند ہی دن میں مطالعہ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

اسٹیفن ہاکنگ کی تصنیفات دی گرینڈ ڈیزائن، یونیسرس ان نٹ شیل، اور دی تھیوری آف ایوری تھنگ بھی کافی مشہور رہی ہیں۔

14 Mar 2018, 9:37 AM

پروفیسر اٹیفن ہانکنگ کا انتقال

عصر حاضر کے مشہور سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ نے کا 76 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ کی موت عالمی خلائی ادارے ناسا کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔