’’صاف صفائی سے علاج کا خر چ بچایا جا سکتا ہے‘‘
نئی ہلی:15ستمبر سے شروع ہونےوالے بابائےقوم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش تک چلنے والے ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کے تحت چلائی جانے والی خصو صی مہم ’سوچھتا ہی سیوا‘ کی افتتاحی تقریب میں موجود یونیسیف اور سرکاری اعلیٰ افسران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندرمودی کی طرف سے چلائی جارہی صفائی مہم کے غیر معمولی نتائج سامنے آئے ہیں۔ افسران کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہریوں میں صاف صفائی کے تئیں زبردست بیداری آئی ہے۔ انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر کے ’جکرنڈا ہال ‘ میں منعقدہ پریس میٹ میں شامل واش یونیسیف کے سرپرست نیکولاس اوسبرٹ نے گندگی کے باعث ہونے والی اموات کا ذکر کرتے ہوئے بتایاکہ ایک سال میں 1لاکھ 70ہزار بچوں کی موت ڈائریا کی وجہ سے ہورہی ہے۔جس میں 15 فیصد نومولود بچوں کی ہوئی ہے۔
15 ریاستوں میں یو نیسیف کے ساتھ مل کر یہ عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے خوشی ظاہر کی کہ 85 فیصد سے زائد لوگ اب بیت الخلا ء کا استعمال کر رہے ہیں ۔ـ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کے سکریٹری پرمیشورم ایر(آئی اے ایس) نے صحافیوں سے گفتگو میں ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کے تحت کیے جانے والے کاموں کی تفصیلی معلومات فراہم کرائیں اور بتایا کہ حکومت ہند ’سو چھ بھارت ابھیان‘ کو لےکر بےحد سنجیدہ ہے ۔جس کو لےکر سرکار کسی قیمت پر کامیابی حاصل کر نا چاہتی ہے ۔ ائیر نے مزید بتایا کہ بھارت سرکار کی تمام وزارت کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ ہر مہینے ایک بار آفس میں ’سوچھتا ابھیان‘ کے تحت صفائی کریں۔ تقریب کے اختتام پرسوالات کا سیشن چلا جس میں صفائی مہم کے سینئر افیسر اکشے راوت اور صحافی راہل دیو نے سوالات کے جوابات دیئےاور بتایا کہ2لاکھ 39 ہزار 196 اضلاع کھلے میں رفع حاجت سے پاک کیا جاچکا ہے اور اس کے بعد فی خاندان ہر سال 50ہزار رپے تک کی بچت کی جاسکتی ہے جو کہ بیماریوں کے وقت خرچ کی جاتی ہے ۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔