بزرگ سماجی کارکن ناصر علی کا انتقال
گزشتہ شب معروف سماجی کارکن ناصر علی کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ اوکھلا کے ذاکر نگر میں رہائش پذیر ناصر علی ایک شادی کی تقریب میں گئے تھے جہاں اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور ان پر بیہوشی کی سی کیفیت طاری ہو گئی۔ بغرض علاج انھیں قریب کے آر ایم ایل اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود انھیں بچایا نہ جا سکا۔ غریبوں، یتیموں اور بیواﺅں کی خلوص نیتی کے ساتھ مدد کرنے والے اور دین کے کاموں میں پیش پیش رہنے والے ناصر علی جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن بھی تھے۔ انھوں نے جماعت اسلامی کو اپنی خدمات طالب علمی کے زمانے سے ہی دی۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر ان کے چاہنے والوں میں غم کا ماحول ہے۔ مرحوم کے چھوٹے بھائی بلال احمد اور صدر القرآن مولانا اکرام نے ان کے انتقال پر رنج و ملال کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعائے خیر کیں۔ دارالفلاح ویلفیئر سنٹر کے خصال احمد ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Dec 2017, 11:07 PM