24ستمبر کو سرسید مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد

سر سید احمد خاں تصویر سوشل میڈیا
سر سید احمد خاں تصویر سوشل میڈیا
user

پریس ریلیز

علی گڑھ: ’ماہنامہ دی علی گڑھ موومینٹ ‘اور جامعہ اردو علی گڑھ کے مشترکہ تعاون سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خاں کے 200ویں یومِ ولادت پر ہر سال کی طرح امسال بھی ’سرسید‘ مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مضمون نویسی مقابلہ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے بتایا کہ ’’ سرسید ‘‘مضمون نویسی مقابلہ۔ 2017کا انعقاد’’ جدید ہندوستان کی تعمیر میں سرسید کاکردار‘‘ موضوع پرمنعقد کیا جا رہا ہے جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت علی گڑھ کے تقریباً21اسکولوں و کالجوں کے طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مضمون نویسی کا یہ مقابلہ24ستمبر بروز اتوار صبح 10.00بجے جامعہ اردو ، میڈیکل روڈ ،علی گڑھ میں منعقد کیا جائے گا جس میں طلبہ و طالبات اردو، انگریزی اور ہندی میں مذکورہ موضوع پر مضامین لکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مضمون نویسی مقابلہ کے فاتحین کو نقد رقم، یادگاری نشانات کے ساتھ معروف فلم ساز و سماجی کارکن مسٹر مہیش بھٹ کے دستخط سے جاری سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جسیم محمد نے بتایا کہ ’’ آن اسپاٹ‘‘ سرسید مضمون نویسی مقابلہ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ و طالبات سرسید کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کریں تاکہ نوجوان نسل میں سرسید شناسی کو فروغ حاصل ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ سرسید کے یومِ پیدائش پر یہ مقابلہ گزشتہ آٹھ سال سے منعقد کیا جا رہا ہے اور ہر سال مقابلہ کے شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Sep 2017, 5:47 PM