معیشت میڈیا کو ورلڈ حلال کانفرنس کوالالمپور میں اعزاز سے نوازا گیا

معیشت میڈیا ہندوستان کا وہ واحدابلاغی ادارہ ہے جو میڈیا کے ذریعہ حلال انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے اور اسی لیے ورلڈ حلال کانفرنس نے اسے اعزاز بخشا۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

تنویر احمد

ممبئی: ملک میں معاشی بیداری پیدا کرنے اور مالیاتی اداروں کے مابین تال میل قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی عالمی پیمانے پر پذیرائی کی گئی اور ملیشیاکےکوالالمپور میں منعقدہ ورلڈ حلال کانفرنس میں مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

معیشت میڈیا کےمنیجنگ ڈائرکٹر دانش ریاض کے مطابق’’گذشتہ آٹھ برسوں سے ملیشیا کی حکومت حلال انڈسٹریز کو فروغ دینے میں مصروف ہے جس کے لئے اس نے ایک ادارہ حلال انڈسٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کر رکھا ہے ۔اس ادارے کے تحت حلال انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے مختلف کام انجام دئے جا رہے ہیں جبکہ ہر سال ورلڈ حلال کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔چونکہ معیشت میڈیا ہندوستان کا وہ واحدابلاغی ادارہ ہے جو میڈیا کے ذریعہ حلال انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے لہذا اس بار اسے بھی شرکت کی دعوت دی گئی اور اعزازات سے نوازہ گیا‘‘۔

دانش ریاض کے مطابق ’’معیشت میڈیا کے لئے یہ پہلا موقع تھا جب پوری دنیا سے آئےحلال انڈسٹری سے وابستہ تقریباً 900لوگوں کے بیچ اس نے اپنا تعارف پیش کیا بلکہ حیرت اس وقت ہوئی جب پڑوسی ممالک کے مندوبین نےنہ صرف معیشت کی خدمات کا اعتراف کیا بلکہ کئی لوگوں نے یہ کہا کہ وہ پابندی کے ساتھ معیشت کی ترسیلات دیکھا کرتے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ نیوز پورٹل معیشت پر ’حلال انڈسٹری‘ کے عنوان سے ایک علیحدہ سیکشن قائم ہے جہاں حلال انڈسٹریز کی خبروں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔جبکہ حلال انڈسٹری سے وابستہ افراد کی پروفائلنگ،کمپنی کا تعارف اور ساتھ ہی دیگر تفصیلات بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

حلال اندسٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سی ای او داتو سری جمیل بدین نے معیشت میڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر دانش ریاض کو ممنٹو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’معیشت نے حلال انڈسٹری کو فروغ دینے میں خاص طور سے حلال کانفرنس کو فروغ دینے کا کام بحسن و خوبی کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘‘

ملیشیا کے کوالالمپور میں منعقدہ حلال کانفرنس کو جہاں وہاں کے نائب وزیر اعظم داتو سری احمد زاہد حمیدی نے خطاب کیا وہیں سلطان ناظرالدین معین الدین نے اسلامی معاشیات کے فروغ میں ملیشیا کے کردار پر گفتگو کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔