ابو صارم صارمؔ کی غزل: یادوں کی تتلیاں

یادوں کی بھینی بھینی مہک یاد آئے گی، دل میں جو اٹھ رہی ہے کسک یاد آئے گی، گزری ہے مست مست جو آوارگاں کے ساتھ، وہ زندگی بھی برسوں تلک یاد آئے گی...

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

یادوں کی بھینی بھینی مہک یاد آئے گی

دل میں جو اٹھ رہی ہے کسک یاد آئے گی

.

گزری ہے مست مست جو آوارگاں کے ساتھ

وہ زندگی بھی برسوں تلک یاد آئے گی

.

یارانِ میکدہ بھی بہت یاد آئیں گے

ہر جام ہر سبو کی کھنک یاد آئے گی

.

آئے گا ذکر جب کبھی اس نازنین کا

وہ شہر وہ گلی وہ سڑک یاد آئے گی

.

شیریں ہو گفتگو تو مزہ خوب آئے گا

چہرہ ہو چاند سا تو چمک یاد آئے گی

.

آنکھوں کی شوخیاں تیری بھولوں گا کس طرح

پلکوں تلک کی مجھ کو دھمک یاد آئے گی

صارمؔ کو جب ستائیں گی یادوں کی تتلیاں

تب آسمانِ دل کی دھنک یاد آئے گی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔