ام ماریہ حق کی نظم: بربادیوں کا خبط

دھوکا، فریب اور جھوٹ کی، ساری حدیں لانگ کر، نفرتوں کی آنچ پر، بدلی گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

ام ماریہ حق

دھوکا، فریب اور جھوٹ کی

ساری حدیں لانگ کر

نفرتوں کی آنچ پر

بدلی گئی

سچائیوں کی شکل

اور ہر اٹھتے سوال کو پہنایا گیا

اک سیاہ کفن

خاموشی کا

کچھ سوال تو


مصلحتاً چپ رہے

اور کچھ نئے سوالوں کو چاٹتے گئے

خوف کے گُھن

اب!

اس خود سر اور مغرور کے دربار میں

سوچنا اور بولنا بھی

جرم ٹھہرا

کیونکہ

اس کے سر پر تو....

بربادیوں کا خبط طاری ہے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔