نوازشریف دوسری بار احتساب عدالت میں پیش

تصوری سوشل میڈیا
تصوری سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اسلام آباد۔ پاکستان کےسابق وزیر اعظم نواز شریف دوسری بار احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، نیب ریفرنسز میں دیگر ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث نوازشریف کے خلاف فرد جرم موخر ہونے کا امکان ہے، نوازشریف کے ساتھی ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے بعد سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد ہو گی ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید،راجہ ظفرالحق اور دانیال عزیز کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا کے نمائندوں کو احتساب عدالت کے دروازے پرروک لیاگیا، جبکہ نیب ٹیم کو بھی عدالت داخلے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس کاموقف ہے کہ رینجرزکی ہدایت پرمیڈیاکوعدالت میں جانےکی اجازت نہیں۔رجسٹراراحتساب عدالت کے مطابق ہماری جانب سےمیڈیاکےداخلےپرکوئی پابندی نہیں۔میڈیا کو ایک بارپھراحتساب عدالت کےاحاطےسےباہرنکال دیاگیا،جوڈیشل اکیڈمی کی سیکیورٹی رینجرزاہلکاروں نےسنبھال لی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف ،ان کے بچوں حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تین نیب ریفرنسوں کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہورہی ہے۔

عدالت نے نواز شریف کو ریفرنس کی نقول فراہم کر رکھی ہیں جبکہ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے لیے دیگر تمام ملزمان کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب کے جج محمد بشیر لندن فلیٹس، العزیزیہ اسٹیل ملز اور آف شور کمپنیوں سے متعلق تین نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو 26 ستمبر کی پیشی کے موقع پر ریفرنس کی نقول فراہم کی جا چکیں۔ اب فرد جرم عائد کرنے کے لیے انتظار ہے جبکہ دیگر ملزمان کی عدالت حاضری اور ریفرنس کی کاپیز فراہم کرنے کا دو مرتبہ عدالتی سمن جاری کیے جانے کے باوجود عدم حاضری پر ان ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ۔

نواز شریف کے بچے اور داماد کل بھی پیش نہ ہوئے تو نیب ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کرے گا۔

نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے بچوں حسن نواز،حسین نواز ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ کوملزم ٹھہرایاگیاہے جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق ، فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔