پومپیو کی مہربانی سے تل ابیب اور خرطوم کے درمیان پہلی براہ راست پرواز

پومپیو نے کہا کہ مجھے اس اعلان پر مسرت ہو رہی ہے کہ ہم سرکاری طور پر اسرائیل سے براہ راست سوڈان جانے والی پہلی پرواز میں سوار ہیں۔ یاد رہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

پومپیو کی مہربانی سے تل ابیب اور خرطوم کے درمیان پہلی براہ راست پرواز
پومپیو کی مہربانی سے تل ابیب اور خرطوم کے درمیان پہلی براہ راست پرواز
user

قومی آواز بیورو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج منگل کی صبح اسرائیل سے سوڈان روانہ ہوئے۔ یہ تل ابیب اور خرطوم کے درمیان سرکاری طور پر پہلی براہ راست پرواز تھی۔ پومپیو کا مشرق وسطی کے دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ خرطوم میں کئی معاملات زیر بحث آئیں گے۔ ان میں سوڈان کا نام دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکالنے کے عمل میں تیزی اور سوڈان میں امن کے لیے واشنگٹن کا سپورٹ شامل ہے۔

پومپیو نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ "مجھے اس اعلان پر مسرت ہو رہی ہے کہ ہم سرکاری طور پر اسرائیل سے براہ راست سوڈان جانے والی پہلی پرواز میں سوار ہیں"۔ یاد رہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔


سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے پیر کی شام فریڈم اینڈ چینج پارٹی کی مرکزی مجلس کے ساتھ ایک اجلاس میں باور کرایا تھا کہ امریکا کے ساتھ متعدد امور کے حوالے سے بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت و اہمیت ہے۔ ان امور میں مشترکہ تعلقات، دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے سوڈان کا نام نکالا جانا اور سوڈان پر عائد پابندیوں کا ختم کیا جانا شامل ہے جس نے ملک کو بین الاقوامی استحقاق سے محروم کر رکھا ہے۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات اور وزیر ثقافت نے بھی شرکت کی۔

اسی طرح اجلاس میں ایک بار پھر یہ موقف دہرایا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنا، عبوری مدت کی حکومت کے لیے دلچسپی کے امور میں شامل نہیں۔ واضح رہے کہ پومپیو سوڈان کے بعد امارات اور بحرین کا دورہ کریں گے۔ پومپیو نے اپنے مشرق وسطی کے حالیہ دورے کا آغاز پیر کے روز اسرائیل سے کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔