ٹرمپ مخالف ہونے کے الزامات کے دفاع میں اترے زکربرگ
واشنگٹن: سوشل میڈیا فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں کمپنی کے کسی بھی طرح کے کردار کا دفاع کرتے ہوئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ مخالف ہونے والے بیان کو مسترد کردیا۔
زکربرگ نے ٹرمپ کے الزامات کے جواب میں کہا کہ روسی ایجنٹ نے فیس بک پر اشتہارات خرید لیا اور 2016 میں امریکہ میں صدارتی انتخابات سے پہلے سیاسی کشیدگی پیدا کرنے کے لئے فرضی فیس بک اکاؤنٹ بنائے ۔
زکربرگ نے فیس بک پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا، ’’امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخاب میں انٹرنیٹ عوام کے ساتھ جڑنے کا اہم ذریعہ تھا۔ اس کے علاوہ یہ امیدواروں کی اہلیت کے بارے میں بھی جاننے کا بہترین طریقہ تھا‘‘۔
فیس بک کے بانی، فیس بک پر غلط معلومات کی وجہ سے انتخابی نتائج تبدیل کیئے جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سوچ پاگلپن کی عکاس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک نے تقریباً 20 لاکھ لوگوں کو ووٹ دینے کے لئے ترغیب دی۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے فیس بک کو ٹرمپ مخالف بتاتے ہوئےکہا تھا فیس بک ہمیشہ ٹرمپ مخالف تھا۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Sep 2017, 2:02 PM