وینزویلا کے پولس اسٹیشن میں آتشزدگی، 68 افراد ہلاک

قیدیوں نے ہی فرار ہونے کی کوشش میں گدوں کو آگ لگا دی، ہلاک شدگان میں زیادہ تر قیدی ہی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کراکس: وینزویلا میں ایک پولس اسٹیشن میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اور آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 68 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ ویلینشیا نامی شہر میں یہ واقعہ بدھ کو اس وقت رونما ہوا، جب قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گدوں کو آگ لگا دی۔ آتشزدگی کی خبر کے بعد قیدیوں کے رشتہ دار پولس اسٹیشن پہنچ گئے، جنہیں منشتر کرنے کے لیے پولس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ اٹارنی جنرل طارق صائب نے بتایا ہے کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر قیدی ہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس حادثہ کی وجہ جاننے کے لیے جلد ہی جامع تفتیش شروع کر دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔