نیوزی لینڈ: ’گیتا‘ کی وجہ سے پروازیں منسوخ

محکمہ موسمیات نے ملک میں بھاری بارش ہونے کے امکان کا اظہار کیا ہے اور طوفان ’گیتا‘ کی وجہ سے ہوائیں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ویلنگٹن: ایئر نیوزی لینڈ نے طوفان 'گیتا' کے سبب منگل کو دارالحکومت ویلنگٹن سے اڑنے والی تمام پروازوں کو منسوخ کر دیاہے۔ قومی جہاز کمپنی نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے ملک میں بھاری بارش ہونے کے امکان کا اظہار کیا ہے اور طوفان کی وجہ سے ہوائیں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ طوفان کی وجہ سے دوپہر دو بج کر 45 منٹ کے بعد سے تمام پروازیں منسوخ کر دی جائیں گی۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے پارلیمنٹ میں پریس کے نمائندوں کو بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں فوج کی تعیناتی کی گئی ہے اور قومی شہری سیکورٹی آفس بھی مقامی لوگوں کی مدد کے لئے وہاں موجود ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں لوگوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ برا ئے مہربانی مقامی انتباہ پر نظر رکھیں اور فی الحال کسی بھی طرح کا دورہ کرنے سے بچیں‘‘۔

طوفان ’گیتا‘ نے گزشتہ ہفتے فجی بحر اوقیانوس کے علاقے میں واقع جزیرے ملک ٹونگا میں تباہی مچائی تھی۔ طوفان کی وجہ سے 40 سے زائد اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Feb 2018, 10:04 AM