سعودی عرب اور روس میں تعاون سے دنیا کو فائد ہ پہنچے گا: شہزادہ محمد
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فٹ بال عالمی کپ ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے اور میچ دیکھنے کے لیے روس پہنچے ۔ انہوں نے سعودی عرب اور روس کا مقابلہ روسی صدر پوتن کے ساتھ دیکھا ۔ روسی صدر ولادی میر پوتین سے اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ روس اور سعودی عرب کے درمیان تعاون سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔وہ جمعرات کو روس میں فٹ بال کے عالمی کپ ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور میچ دیکھنے کے لیے پہنچے تھے ۔ یہ میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا گیا جس میں میزبان روس نے سعودی عرب کو پانچ کے مقابلہ صفر سے شکست دی ۔اس سے قبل
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد نے روسی صدر ولادی میر پوتین اور توانائی کے وزیر الیگزینڈر نوواک سے ملاقات کی ۔ان کے ساتھ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح بھی دور ے پرآئے ہیں۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات میں عالمی سطح پر تیل کی پیداوار میں کمی سے متعلق سمجھوتے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔البتہ وہ اس سمجھوتے سے دستبرداری کے بارے میں کوئی غور نہیں کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔