دارالعلوم کے طالب علم کواے ٹی ایس نے اس کے گھر سے اٹھایا
شاہنواز کے دادا محمد تقدیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 27نومبر کو یہاں ہنڈور کے مدرسہ میں منعقد دستاربندی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دیوبند سے آیا تھا۔ وہ بے قصور ہے و ملک کے خلاف کسی سازش میں شامل نہیں ہے۔
پرتاپ گڑھ : اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے پینتیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے ڈھکوا پورے بیر بل گاوُں سے اے ٹی ایس نے گزشتہ منگل کی دیرشام دارالعلوم دیو بند میں زیر تعلیم طالب علم کو اس کی رہائش گاہ سے حراست میں لے کرلکھنؤ لے گئی۔ پولس سپرنٹنڈنٹ شگن گوتم نے طالب علم کے اے ٹی ایس کے زیر حراست ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوچھ گچھ کےلئے لے گئی ہے۔
اے ٹی ایس کی ٹیم گزشتہ منگل کی شام ڈھکوا پورے بیر بل گاوُں پہونچ کر طالب علم شاہنواز( 20 )کے متعلق دریافت کیا ۔جب بتایا گیا کہ وہ دوسری رہائش گاہ شمشیر گنج میں ہے تو اس کو بلانے کو کہا گیا ۔اہل خانہ کے بلانے پر وہ پہونچا تو اس سے کچھ پوچھ گچھ کی گئی ۔اس کے بعد کہا کہ مزید پوچھ گچھ کیلئے لکھنؤ لے کر جا رہے ہیں چھوڑ دیں گے ۔ شاہنواز کے دادا محمد تقدیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 27/ نومبر کو یہاں ہنڈور کے مدرسہ میں منعقد دستاربندی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دیوبند سے آیا تھا۔ اے ٹی ایس اسے حراست میں لے کر لکھنؤ لے گئی ہے ، وہاں سے دہلی لے کر گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہے و ملک کے خلاف کسی سازش میں شامل نہیں ہے ۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔