گجرات: دنیا کے دوسرے بلند ترین سردار پٹیل کے مجسمہ کی نقاب کشائی
اسٹیچو آف یونٹی دنیا کا سب سے بلند ترین مجسمہ سردار پٹیل کا ہے۔ اب سردار پٹیل کے ایک اور مجسمے کی نقاب کشائی گجرات میں ہوئی ہے جو کہ سردار پٹیل کا دنیا میں دوسرا بلند ترین مجسمہ قرار دیا گیا ہے۔
احمد آباد: دنیا کا بلند ترین مجسمہ 182 میٹر بلند اسٹیچو آف یونٹی کے بعد سردار بلبھ بھائی پٹیل کے دوسرے بلند ترین مجسمہ کی گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے آج یہاں پاٹيدار کمیونٹی کے ادارے سرداردھام کے ویشنودیوی سرکل کے قریب واقع احاطے میں نقاب کشائی کی۔
70 ہزار کلو وزنی اور 50 فٹ بلند یہ مجسمہ اگرچہ اسٹیچو آف یونٹی کے مقابلے میں خاصا چھوٹا ہے لیکن یہ سردار پٹیل کا دنیا بھر میں دوسرا بلند ترین مجسمہ ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس کی ڈیزائننگ بھی اسٹیچو آف یونٹی کا ڈیزائن تیار کرنے والے معروف مجسمہ ساز پدم بھوشن رام سُتار نے ہی کی ہے۔
نائب وزیر اعلی نتن پٹیل، مرکزی وزیر منسكھ مانڈويا کی موجودگی میں مجسمہ کی رونمائی کے بعد وجے روپانی نے کہا کہ سردار پٹیل کی ایک اور بہت بڑے مجسمہ کی گجرات میں نقاب کشائی کرنا باعث فخر ہے۔ سرداردھام کے صدر گگجی سُتريا اور اس کے ترجمان سبھاش ڈوبريا نے آج یو این آئی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کانسے کا یہ مجسمہ ادارے کے احاطے میں تقریباً سوا تین کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مشرقی گجرات کے نرمدا ضلع کے كیوڑيا واقع اسٹیچو آف یونٹی کی نقاب کشائی اکتوبر 2018 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کی تھی۔ اس پر تین ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی تھی۔ وہ چین کے اسپرنگ ٹیمپل بدھا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا بلند ترین مجسمہ بن گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔