مرکزی بجٹ کی تیاری کے حتمی مرحلے کا آغاز نئی دہلی میں روایتی حلوہ کی تقریب کے ساتھ ہوا
بجٹ دستاویزات 23 جولائی 2024 کو پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کی تکمیل کے بعد موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گے۔
مرکزی بجٹ 25-2024 کے لیے تیاری کے عمل کے حتمی مرحلے کی علامت، یعنی حلوہ تقریب، کا انعقاد کل نئی دہلی میں خزانہ اور کمپنی امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن اور خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری کی موجودگی میں کیا گیا۔روایتی حلوہ تقریب کا اہتمام ہر سال بجٹ کی تیاری میں شامل افسران کے ’لاک اِن‘ پروسیس سے قبل ہوتا ہے۔ مرکزی بجٹ 25-2024، 23 جولائی 2024 کو پیش کیا جائے گا۔
تمام یونین بجٹ دستاویزات، بشمول سالانہ مالیاتی بیان (جسے عام طور پر بجٹ کہا جاتا ہے)، ڈیمانڈ فار گرانٹس (ڈی جی )، فائننس بل وغیرہ بھی "یونین بجٹ موبائل ایپ" پر دستیاب ہوں گے تاکہ اراکین پارلیمنٹ (ایم پی) اور عوام الناس ڈیجیٹل سہولت کی آسان ترین شکل کا استعمال کرتے ہوئے بجٹ دستاویزات تک بغیر کسی پریشانی کے رسائی حاصل کر سکیں ۔ ایپ دو لسانی (انگریزی اور ہندی) ہے اور اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوگی۔اس ایپ کو مرکزی بجٹ کے ویب پورٹل (www.indiabudget.gov.in) سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
بجٹ دستاویزات 23 جولائی 2024 کو پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کی تکمیل کے بعد موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گے۔حلوہ کی تقریب میں مرکزی وزیر خزانہ کے ساتھ وزارت خزانہ کے سکریٹریز اور بجٹ کی تیاری میں شامل حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔