متحدہ عرب امارات نے ہندوستانیوں کیلئے ویزا قوانین نرم کئے

Getty Images
Getty Images
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ارادے سے ہندوستانی شہریوں کے لئے ویزا قواعد و ضوابط کو مزید نرم کردیا ہے۔جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر احمد البانہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے برطانیہ اور یورپی یونین ممالک میں ریزیڈنٹ پرمٹ والے ہندوستانی پاسپورٹ ہولڈروں کی آمد و رفت پر ویزا قواعد میں مزید نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کو کابینہ نے منظورکر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات کے شیخ زائدالنہیا ن کے ہندوستان دورے پر دونوں ممالک کے درمیان متفقہ معاہدے کے مطابق کیا گیا ہے۔ ویزا قوانین میں کی گئی اس نرمی کے بعد آئندہ دنوں میں کچھ مزید اقدام اٹھائے جانے کا بھی اشارہ دیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے طویل مدتی دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Sep 2017, 9:10 AM