سری نگر میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کے بند ہونے پر سیاح مایوس

68 قسموں کے 15 لاکھ ٹیولپس سے آراستہ و پیراستہ باغ گل لالہ کے بندہونے سے سیاحوں میں مایوسی ہے اوروہ اس کو23 اپریل تک کھولنے کا مطالبہ کر رہےہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کے پیر کے روز بند ہونے پر غیر مقامی سیاحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ۔ بتادیں کہ حکام نے گزشتہ ہفتے ہی باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لئے 18 اپریل سے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت بڑھ جانے کے باعث باغ میں لگے ٹیولپ مرجھانے لگے ہیں جس کے باعث باغ کو 18 اپریل سے بند کیا جائے گا۔

دریں اثنا حکام کے اس فیصلے سے بے خبر غیر مقامی سیاحوں کا ایک گروپ جب پیر کے روز باغ گل لالہ کی سیر کو پہنچا تو وہاں مین گیٹ کو بند پا کر کافی مایوس ہوگئے۔


اس موقع پر پونے سے آنے والے ایک سیاح نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سینئر شہری پونے سے اس باغ کو دیکھنے کے لئے آئے لیکن یہاں اس کے دروازے کو بند پایا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں تھا کہ اس کو 23 اپریل تک کھلا رکھا جائے گا لیکن اس کو ہمیں مطلع کئے بغیر ہی بند کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں گیٹ پر پہنچے لیکن اس کو بند پایا اور اس گیٹ ہمارے لئے نہیں کھولا گیا۔سیاحوں نے متعلقہ حکام سے اس باغ کم سے کم ایک اور دن کے لئے کھلا رکھنے کی اپیل کی۔


قابل ذکر ہے کہ 68 قسموں کے 15 لاکھ ٹیولپس سے آراستہ و پیراستہ اس باغ گل لالہ کو ماہ مارچ کی 23 تاریخ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا تھا۔متعلقہ حکام کے مطابق اس سال ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سال گذشتہ 2 لاکھ26 ہزار سیاح ہی اس باغ کی سیر سے لطف اندوز ہوئے تھے جبکہ امسال یہ تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔