کورونا وائرس کی دہشت، ہولی ملن تقاریب میں شریک نہیں ہوں گے پی ایم مودی
پی ایم مودی نے کہا ہے کہ ’’ ماہرین نے کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کےلئے اجتماعی پروگراموں کو کم کرنے کی صلاح دی ہے۔اس وجہ سے میں نے ہولی ملن پروگرام میں شامل نہ ہونے کافیصلہ کیا ہے۔‘‘
چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ اس مہلک بیماری کے بڑھتے خطرے کی وجہ سےوزیراعظم نریندر مودی نے اس سال کسی بھی ہولی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سلسلے میں بدھ کو ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ’’دنیا بھر کے ماہرین نے کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کےلئے اجتماعی پروگراموں کو کم کرنے کی صلاح دی ہے۔اس وجہ سے میں نے اس سال کسی بھی ہولی ملن پروگرام میں شامل نہ ہونے کافیصلہ کیا ہے۔‘‘ پی ایم مودی کے اس اعلان کے بعد بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈّا نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ وہ کسی ہولی ملن تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے انفیکشن سے جڑے 28 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہوئے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں آکر دنیا کے 70 ممالک میں اب تک 3200 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریباً 92533 لوگ اس وائرس میں مبتلا ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔